کراچی )ویب ڈیسک( ادکارہ و ماڈل صبا قمرنے کہا ہے کہ سرد موسم میں جلد کی تازگی اور چہرے کی دلکشی برقرار رکھنے کیلئے خوب پانی پیتی ہوں، ایسے موئسچرائزر استعمال کرتی ہوں جو میرے ڈاکٹر نے تجویز کئے ہوئے ہیں۔ ان سے اپنی خشک جلد کے مسئلے سے اچھی طرح نمٹنے میں کامیاب ہوجاتی ہوں۔ جسم کو متناسب رکھنے کیلئے مصروفیات کے باوجود روزانہ واک کرتی ہوں اس سے ذہنی دباﺅ میں کمی آتی ہے اور اپنے آپ کو کچھ وقت دینے کاموقع مل جاتا ہے اور وقتی طورپر پریشانیوں سے نجات مل جاتی ہے، صحت و تندرستی برقرار رکھنے کیلئے اس سے بہتر اور کوئی نسخہ نہیں، سب لوگوں کو یہی مشورہ دوں گی کہ روزانہ 30 سے 40 منٹ کی واک کیا کریں، اس سے آپ بہت سی بیمایوں سے محفوظ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی لائف سٹائل کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈائٹنگ کرنے سے وزن کم ہو جاتا ہے وہ غلطی پر ہیں، کھانے میں کوئی احتیاط نہیں کرتی بلکہ جب کچھ کھاتی ہوں، اصل اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ جتنی کیلوریز لے رہے ہیں،وہ خرچ بھی ہونی چاہئیں ورنہ آپ کے جسم پر چربی چڑھ جائیگی، اس کیلئےضروری ہے کہ ایک جگہ بیٹھنے کے بجائے مسلسل حرکت کرتے رہیں یاکسی کام میں مصروف ہو جائیں ، سادہ غذا کا استعمال کریں اور مرغن کھانوں سے پرہیزکریں۔
چہرے کی دلکشی برقرار رکھنے کیلئے خوب پانی پیتی ہوں - صباقمر
Admin- Admin
- Posts : 38
Reputation : 1
Join date : 26.12.2015

|
|